پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ہمیں کے پی میں کارنر میٹنگ تک نہیں کرنے دی جارہی، حافظ حمداللہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں دھمکی آمیز پمفلٹ تقسیم ہورہے ہیں، ہمیں کارنر میٹنگ تک نہیں کرنے دی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کے پی میں پمفلٹس تقسیم ہورہے ہیں کارنرمیٹنگ ہوئی تومعاف نہیں کیاجائے گا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کا یہ عالم ہےہمارا امیدوارکسی کےگھر نہیں جاسکتا ، ہمیں کارنر میٹنگ تک نہیں کرنےدی جارہی، کےپی میں شام کوکوئی باہرنہیں نکل سکتا، وہاں حکومت کسی اورکی ہوتی ہے۔

نواز شریف کے حوالے سے سوال پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف نےجوغلطیاں ماضی میں کیں وہ اب نہ دہرائیں، بیساکھیوں سے حکومت بنائیں گے تو لولی لنگڑی سےبھی بدترہوگی، ماضی میں جس نےبھی طاقتور سیاست کی اس کو مار بھی وہیں سے پڑی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اگر فٹ ہونا چاہتےہیں توکتنی دیر تک ہوجائیں گے، نوازشریف کب تک برداشت کرینگے نام اور دستخط ان کے اور حکم کسی اور کا ہو۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ اسی طرح بانی پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو اب کیاہورہاہے، اس قسم کی حکومت کامستقبل خوفناک دیکھ رہا ہوں۔

رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ لوٹوں کے ذریعے اقتدارمیں آناچاہتےہیں توپھریہ سیاست اورمیچورٹی نہیں، یہ اصولی نہیں وصولی کی سیاست ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام نوازشریف یا پیپلزپارٹی پر اعتماد کرتے ہیں توان کووزارت عظمیٰ مبارک، عوام کے بجائے پاور پالیٹکس کرنی ہےتویہ عوام اورجمہوریت کیلئےٹھیک نہیں ، طاقت کی سیاست سے جو بھی وزیراعظم بنا وہ جونیجو، شوکت عزیزیا کاکڑ جیسا ہوگا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ آئی پی پی، پرویزخٹک اورراجہ ریاض کون ہیں، سب پی ٹی آئی کا حصہ تھے۔

انھوں نے زور دیا کہ تمام جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا، ڈیموکریسی میں لوٹاکریسی کی گنجائش نہیں، جہاں لوٹا کھڑا ہو، تمام جماعتیں اسے گرانے کی کوشش کریں تاکہ پارلیمنٹ نہ آسکے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں