جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کپڑے چوری کرنے کا الزام، نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ کو مستعفی ہونا پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ گلریز قہرمان نے اپنے خلاف کپڑے چوری کرنے کے الزام کی تحقیقات کے دوران عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گلریز قہرمان کا تعلق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت گرین پارٹی سے ہے۔ ان کے خلاف تین بوتیک سے کپڑے چوری کرنے کا الزام ہے۔

گلریز قہرمان نے اپنے استعفے میں الزام کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ذہنی صحت سے متعلق مسائل اور کام کے دباؤ کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہوں۔

- Advertisement -

متعلقہ: نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کر لی

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے اچھے رویے کی توقع کرتے ہیں جو ان کا حق بھی ہے لیکن میں اس میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کیلیے معذرت خواہ ہوں۔

خاتون رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ ایسا سلوک نہیں جس کی میں وضاحت کر سکوں کیونکہ یہ کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہے، طبی معائنے کے بعد میں سمجھتی ہوں میں ٹھیک نہیں ہوں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گلریز قہرمان نے تین بوتیک سے کپڑے چوری کیے۔ یک بوتیک کے بارے میں پولیس نے کہا ہم اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس اس متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں اور یہ بھی نہیں بتایا کہ بوتیک میں چوری ہوئی بھی ہے یا نہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں