اداکار رضا تالش نے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اداکار حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، سویرا ندیم (کشور)، رضا تالش، حارث وحید، آصف رضا میر، کنزا ملک، نوال سعید، مریم نفیس، نور الحسن ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔
’جانِ جہاں‘ کی کہانی حمزہ علی عباسی، عائزہ خان، مریم نفیس، سویرا ندیم کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی والدہ کشور بیٹے شہرام کو کھانے میں منشیات دے رہی ہیں تاکہ ان کے دوسرے بیٹے کاروبار پر راج کرسکیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار رضا تالش نے ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجابی گانے پر حمزہ علی عباسی، مریم نفیس، رضا تالش ودیگر کیمرے کے سامنے آکر باری باری پوز دے رہے ہیں۔‘
آخر میں ان سے کہا جاتا ہے کہ ’چلو چلو سین کریں گے۔‘ رضا تالش کہتے ہیں کہ ’تصویر تو کھینچنے دیں، پھر سب باری باری افسردگی کے عالم میں چلے جاتے ہیں۔‘
View this post on Instagram
رضا تالش نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’جانِ جہاں‘ لکھا۔‘
اداکار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔