20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شیخ رشید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی حساس عمارت پر حملے کے مقدمے میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیس میں 30 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا۔

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی، جس کے بعد شیخ رشید کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم اور ایک مقدمہ میں خارج کی گئی تھی۔

شیخ رشید کے خلاف 9 مئی واقعے پر تھانہ نیو ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور حساس عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر حساس ادارے کے دفتراور میٹرو اسٹیشن کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیوٹاؤن پولیس گرفتار کرکے لیجانے لگے تو شیخ رشید نے گاڑی میں مکا لہرایا، گرفتاری کے بعد شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا اللہ کوگواہ بنا کر کہتے ہیں وہ نومئی کو کسی جگہ موجود نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں