پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت مسلم دشمن اقدامات سے باز نہ آیا، ریاست اترپردیش میں قائم تاریخی مسجد کو سڑک چوڑی کرنے کے بہانے شہید کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھارتی پروفیسر اور یونیسکو کے چیئرپرسن اشوک سوائیں کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں یوپی کی ایک سڑک پر قائم مسجد کو ہیوی مشینری کے ذریعے شہید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اشوک سوائیں کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تاریخی مسجد کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سڑک چوڑی کرنے کے بہانے شہید کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مسلم اسپیس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اطلاع دی گئی ہے کہ شیر شاہ سوری کے دور سے قائم یو پی کے شہر الہ آباد کے ہنڈیا نامی گاؤں میں واقع مسجد شہید کردی گئی ہے۔

امام مسجد کے مطابق معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا اور 16 جنوری کو کیس کی سماعت ہونی تھی۔

مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے لاکھوں زائرین نے حاضری دی

واضح رہے کہ بھارت میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں مسجد شہید کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ 28 دسمبر کو گاندھی میدان کے قریب ایک مزار کو بھی غیر قانونی تعمیر قرار دیکر گرا دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں