بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹر کی تعلیم مکمل کرلی جس پر اکشے کمار نے اہلیہ نے نام پیغام شیئر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اس موقع پر ان کے شوہر و اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر گریجویشن تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کو مبارک باد دی۔
اکشے کمار نے لکھا کہ جب آپ نے دو سال پہلے مجھے بتایا تھا کہ آپ دوبارہ سے پڑھائی کرنا چاہتی ہیں تو مجھے حیرانی ہوئی تھی لیکن میں نے جب آپ کو گھریلو زندگی میں توازن برقرار رکھتے ہوئے بطور طالبعلم محنت کرتے ہوئے دیکھا تو میں جان گیا کہ میں نے سوپر ویمن سے شادی کی تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ کاش میں بھی تھوڑا زیادہ پڑھ لیتا اور کچھ مزید الفاظ سیکھ لیتا تاکہ آپ کو بتا سکتا کہ مجھے آپ پر کتنا فخر ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اعلیٰ تعلیم سے متعلق بتایا تھا کہ ان کی ڈگری کری ایٹو اینڈ لائف رائٹنگ’ میں تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 23 سال مکمل ہوچکے ہیں اور یہ دونوں 21 سالہ بیٹے آرو اور 11 سالہ بیٹی نتالہ کے والدین ہیں۔