اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

کھانسی کے شربت کی اسمگلنگ پکڑی گئی، بڑی تعداد میں بوتلیں ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میں بڑی تعداد میں کھانسی کے شربت کی اسمگلنگ پکڑی گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا کے شہر بھونیشور میں کھانسی کے شربت کی 1600 سے زیادہ بوتلیں ضبط کر کے اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کمشنریٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بھونیشور میں اسمگلنگ کے دوران کھانسی کے شربت کی 1600 سے زیادہ بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت جگناتھ جینا اور انل نائک کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

سینئر پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کھانسی کے شربت کی اس طرح کی غیر قانونی اسمگلنگ کرتے رہے ہیں اور ان کے مجرمانہ واقعات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

اے سی پی گوتم کشن کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ کچھ لوگ بغیر کسی دستاویزات کے کولکتہ سے بھونیشور کھانسی کا شربت اسمگل کر رہے ہیں اس کے بعد مانچشور کے قریب بس اسٹاپ پر ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا اور کارروائی عمل میں لائی گئ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ کھانسی کے شربت کی بوتلوں کو بھونیشور میں منشیات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے لایا جانے کی زیادہ مثالیں نہیں ہیں اس لیے شبہ ہے کہ یہ کھیپ ریاست کے دیگر حصوں میں سپلائی کی جانی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں