ایڈیلیڈ: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو فاسٹ بولر شامار جوزف کی باؤنسر اس وقت لگی جب آسٹریلیا کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔
شامار جوزف کی باؤنسر لگنے پر عثمان خواجہ کے چہرے سے خون نکل آیا۔
A nasty moment as Usman Khawaja is hit on the chin by a Shamar Joseph short ball #AUSvWI pic.twitter.com/nF5nFqxgJJ
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 19, 2024
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔
View this post on Instagram
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔