ممبئی: بھارت نے دوہزار پندرہ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے تیس رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پانچ بڑے نام اسکواڈ میں شامل نہیں کئے گئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممکنہ اسکواڈ میں ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کے پانچ اسٹارز کھلاڑی اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر، یووراج سنگھ اور ظہیر خان کو ڈراپ کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمان ویرات کوہلی، سریش رائنا، مہیندر سنگھ دھونی اور روہت شرما سنبھالیں گے۔ چودہ فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ پول بی میں موجود بھارتی ٹیم ایونت میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔