اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

شعیب ملک کی شادی سے قبل ثنا جاوید کیلیے کی گئی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی شادی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شوبز شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی گئی۔

- Advertisement -

ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ میمز بنا کر شیئر کی جارہی ہیں۔

تاہم اب شعیب ملک کی ثنا جاوید کے لیے کی گئی ماضی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔

شعیب ملک نے 25 مارچ 2023 کو ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور انہیں ’بڈی‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں