منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

تاپسی پنو نے ’اینیمل‘ جیسی فلموں پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ تاپسی پنو نے سُپر اسٹار رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن سے بھرپور ’اینیمل‘ باکس آفس پر کامیاب رہی لیکن فلم کو پُرتشدد مناظر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے اب تک فلم نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے فلم کے بارے میں بتایا۔

- Advertisement -

تاپسی پنو نے کہا کہ دیکھیں میں شدت پسند نہیں لہٰذا میں بہت سے لوگوں سے متفق نہیں ہوں، فلم کا موازنہ ہالی وڈ سے نہ کریں کیونکہ جب آپ ’گون گرل‘ کر سکتے ہیں تو ’اینیمل‘ کیوں نہیں؟

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہالی وڈ میں لوگ فلموں سے اداکاروں کے بالوں کے انداز کی نقل کرنا شروع نہیں کرتے یا حقیقی زندگی میں فلم کی لائن کا استعمال نہیں کرتے، وہ فلم دیکھنے کے بعد خواتین کا تعاقب بھی نہیں کرتے، لیکن یہ سب کچھ ہمارے ملک میں ہوتا ہے۔

’اینیمل‘ جیسی فلموں کو پسند نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے اپنی طاقت کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بالی وڈ ہو یا اسٹار، اداکار ہونا آپ کو طاقت دیتا ہے اور طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔

تاپسی پنو نے کہا کہ میں اُن میں سے نہیں جو فلاں اداکار کو کہے کہ وہ یہ فلمیں نہ کریں، یہ اُن کی اپنی پسند ہے اور ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں