جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شاہین شاہ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو 92 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آخری میچ میں گرین شرٹس نے کیویز کو 42 رنز سے ہرا کر دورے کی پہلی فتح حاصل کر لی اور اس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار وائٹ واش ہونے سے بچ گیا۔

سیریز میں پہلی بار آخری میچ میں آل راؤنڈر افتخار احمد سے بولنگ کرائی گئی اور انہوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تین اہم وکٹیں لے کر پاکستان کو وائٹ واش سے بچایا اور گزشتہ میچوں میں انہیں بولنگ کے لیے نظر انداز کرنے کے کپتان کے فیصلے کو غلطی ثابت کیا۔

- Advertisement -

میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین شاہ نے جیت کا کریڈٹ پاکستانی اسپنرز کو دیا اور کہا کہ دوسری اننگ میں گیند بہت زیادہ ٹرن ہو رہا تھا اس صورتحال میں اسپنرز نے بہترین بولنگ کی۔

شاہین شاہ نے مزید کہا کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں کیونکہ ورلڈ کپ سے قبل ایم نئی ٹیم تیار کرنی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز میں چار ایک سے شکست دی ہے۔

آخری میچ میں فتح، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش سے بچ گئی

اس سیریز میں پاکستان نے تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا۔ عباس آفریدی نے ڈیبیو میچ میں تین وکٹیں لے کر اسے یادگار بنایا۔ صائم ایوب نے اپنے ڈیبیو میں مختصر مگر انتہائی برق رفتار اننگ (7 گیندوں پر 28 رنز) بنائے تاہم اس کے بعد وہ مسلسل ناکام رہے جب کہ آخری میچ میں صائم کی جگہ حسیب اللہ کا ڈیبیو کرایا گیا تاہم وہ بھی اپنی اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں