کراچی: پیپلزپارٹی کے دفتر پر حملے کا مقدمہ ایم کیوایم کارکنان کیخلاف درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایم کیوایم کے 40 سے 50 کارکنان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ کراچی:مقدمے میں بلوا، اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی شامل ہیں۔
پی پی امیدوارخواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان نے انتخابی دفتر پر دھاوا بول دیا یہ حملہ این اے 250 نارتھ ناظم آباد بلاک جےمیں کیا گیا۔
سہیل منصور نے کہا کہ ایم کیوایم شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی ادارے ایم کیوایم پر پابندی عائد کریں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ارسلان خالد پر حملے کا مقدمہ عزیزآباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ارسلان خالد کی مدعیت میں درج کیاگیا۔
ایف آئی آر میں بلوا کرنے، نقصان پہنچانے اور دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ متن کے مطابق گزشتہ رات اپنے پلاٹ پر محفل میلاد کروا رہا تھا کہ تقریباً 100 سے200 نامعلوم افراد آئے اور ڈنڈوں سےحملہ کر دیا۔