جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری روکنے اور بجلی کمپنیوں میں بہتری لانے کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا بجلی چوری روکنےکیلئےتمام ڈسکوز کیلئےپولیس فورس کا قیام عمل میں لایاجائے گا اور قانون سازی کےذریعےبجلی چوری روکنےکیلئےپولیس فورس مختص کی جائے گی۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی مانیٹرنگ کیلئے آزادانہ سسٹم متعارف کیا جائے گا اور باہر سے افسران لاکر سب سے زیادہ نقصان والے 2500 فیڈرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

دستاویز میں کہا ہے کہ بجلی چوری کو قابل دست اندازی جرم قرار دی جائےگا۔

آئی ایم ایف کو انسداد بجلی چوری کیلئے قانون سازی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی چوری روکنےکے اقدامات کوادارہ جاتی بنایاجائے گا۔

آئی ایم ایف کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت اورنجکاری ہوگی، رواں سال اپریل کےآخر تک ٹرانزیکشن ایڈوائزرکا بندوبست کیاجائے گا اور توانائی شعبے میں اصلاحات سے ڈسٹری بیوشن لاگت میں کمی آئے گی۔

آئی ایم ایف کو بجلی کمپنیوں کی کارکردگی،اہلیت اورگورننس بہترکرنے کی بھی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں