منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

رکشا اور وین میں خوفناک تصادم، 4 خواتین جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر شکارپور میں آج صبح رکشے اور وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ حادثہ شکارپور کے مدیجی ٹاؤن کے قریب انڈس ہائی وے اچھی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین اور رکشا آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 خواتین جاں بحق جب کہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث انہیں لاڑکانہ کے اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار افراد چنگچی رکشے میں رتوڈیرو سے سکھر جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات فریدہ، مسمات حاجرہ، مسمات نجمہ اور زینب کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق رتوڈیرو سے ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں