جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت پیداوار نے ملک میں پیاز کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ قیمت بڑھنے کی وجہ وزارت تجارت حکام بنے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پالیسی سازی کا فقدان ہے اسی فائدہ اُٹھا کر تاجر طبقہ اربوں روپے عوام سے اضافی وصول کرتا ہے۔

ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آگئی، ذرائع وزارت پیداوار نے بتایا ملک میں پیاز کی قیمت بڑھنے کی وجہ وزارت تجارت حکام بنے ملک میں پیاز کی قلت کے باوجود 6 لاکھ ٹن برآمد کر لیا گیا، پیازکی قیمت کئی گنا بڑھی تودرآمدشروع کر دی گئی۔

- Advertisement -

اب عوام مہنگائی ترین پیاز خریدنے پر مجبور ہے اربوں روپے اضافی ان کی جیبوں سے پیاز مافیا اڑ لے گئے۔

ذرائع وزارت پیدوار نے بتایا کہ اس سال 25 لاکھ ٹن پیاز پیداوار رہی جبکہ ملکی ضرورت 35 سے 40 لاکھ ٹن ہے اور اصل مسئلہ مقامی پیاز برآمد کرنے سے پیدا ہوا نتیجتا 100 روپے والا پیاز آج 250 روپے کلو فروخت ہو رہا۔

صارفین کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوالئے گئے، اس صورتحال پر زرعی ماہر اور صدر ایگری فورم ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ہمیں سالانہ پیاز پیداوار کو 50 لاکھ ٹن تک لے جانا ہو گا کیونکہ 40 لاکھ ٹن ہماری ضرورت باقی دس لاکھ ٹن برآمد کیا جا سکتا۔

ابراہیم مغل نے مزید کہا کہ وزارت پیداوار اور تجارت مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، پیاز برآمد کرنے والوں سے پوچھا جائے کیوں ایسا کیا۔ ابراہیم مغل

لاہور مقامی پیاز کی فصل مارچ تک آئے گی اس کے بعد ہی قیمتوں میں کمی ممکن ہے۔

دوسری طرف وزارت تجارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پیاز کی برآمد پر فی الحال پابندی لگا دی ہے پہلے مقامی ضرورت پوری کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں