پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے افغانستان کو شکست دیکر جونئیر ایشیا کرکٹ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل چار جنوری کو کھیلا جائیگا۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے انڈر نائنٹین ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو چھیانوے رنز بنائے، پاکستان کیلئے کرامت علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، کپتان سمیع اسلم پچھتر رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔