ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

سکھر : اونٹوں کی ریس اور رقص نے سماں باندھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : صالح پٹ میں ثقافتی اونٹ میلے کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر اونٹوں کی ریس اور رقص نے سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر کے علاقے صالح پٹ کے قریب گاؤں دھلوارو میں دیہاتیوں کی جانب سے ثقافتی اونٹ میلے کا انعقاد کیا گیا۔

میلے میں اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے بھی رکھے گئے جبکہ ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے اونٹوں کا رقص حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا، میلے میں اونٹوں کی سجاوٹ کے سامان کے اسٹال بھی لگائے گئے، میلے میں تربیت یافتہ اونٹوں نے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

ثقافتی اونٹ میلے میں صالح پٹ سميت گھوٹکی، خيرپور، سکھر، سانگھڑ، تجل نارو ، خانپور اور سندھ کے دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد اپنے اپنے اونٹ لے کر پہنچے۔

اونٹوں سے محبت رکھنے والے افراد اونٹ اور اونٹنیوں کے سجاوٹ و بناوٹ میں مشغول اپنے جانور کو دلہا دلہن کی مانند سجا کر میلے میں لائے۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم سالانہ میلہ اپنی مدد آپ کے تحت لگاتے ہیں، حکومت اور محکمہ ثقافت کو چاہئے کہ ہماری داد رسی کریں تاکہ اونٹ میلے کو مزید شاندار بنائیں تاکہ یہ میلہ سندھ کے دیگر صوبوں میں بھی منایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

سحرش کھوکھر
سحرش کھوکھر
Sehrish Khokhar is ARY News Sukkur Correspondent

مزید خبریں