پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید نے کنسرٹ کے دوران طیش میں آ کر مداحوں کو مائیک دے مارا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بلال سعید کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بلال سعید اپنا گانا ”کو کو تو میری جانا“ گا رہے تھے کہ اس دوران وہ اچانک طیش میں آگئے۔ انہوں نے مداحوں کی جانب زور سے مائیک پھینکا اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گلوکار کو کس بات پر غصہ آیا۔ جب بلال سعید اسٹیج چھوڑ کر جانے لگے تو پیچھے سے ایک مداح نے ”پروگرام تو وڑ گیا“ کی آواز لگائی۔
Bilal Saeed gets angry at a concert n throws his mic. pic.twitter.com/nQY90JgWjT
— Taimoor Zaman (@taimoorze) January 24, 2024
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ واقعہ کس جگہ پیش آیا۔ کچھ صارفین کے مطابق گلوکار پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکار کو مشورہ دیا کہ پاکستانی عوام صرف نفرت پھیلا سکتی ہیں، آپ آئندہ کنسرٹ مت کرنا اور آپ کینیا منتقل ہو جائیں۔