بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

اسٹارک نامور بولرز کے کلب میں شامل ہونے والے نئے رکن بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ نامور بولرز کے کلب میں شامل ہونے والے نئے رکن بن گئے۔

برسبین میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں مچل اسٹارک نے 350 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام درج کروایا۔

لیفٹ آرم پیسر نے 22 ویں اوور میں ویسٹ انڈین بیٹر ایلک ایتھنزے کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں آسٹریلوی کرکٹر بھی بن گئے۔

- Advertisement -

اسٹارک نے اس میچ میں عمدہ پرفامنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈین ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

32 سالہ پیسر 350 وکٹوں کے کلب میں شامل ہونے والے تیسرے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں، ان سے قبل صرف لیجنڈری وسیم اکرم (414) اور سری لنکن چمندا واس (355) اس کلب کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مچل کے ہم وطن شین وارن، گلین میک گرا، نیتھن لیون، اور ڈینس للی ٹیسٹ میچز میں وکٹیں حاصل کرنے کی دوڑ میں ان سے آگے ہیں۔

اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 87 ٹیسٹ میچوں میں 14 بار پانچ وکٹیں اور دو بار 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں