مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے متصل کلاک ٹاور کی چوٹی پر ایک عجائب گھر بھی ہے جس میں زائرین کے لیے معلومات کا ذخیرہ موجود ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کلاک ٹاور کی چوٹی میں واقع عجائب گھر میں زائرین کے لیے معلومات کا ذخیرہ موجود ہے جس کے ذریعے وہ عجائب کی تاریخ کے مختلف مراحل سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔
عجائب گھر میں خلا، سیارے اور ستاروں کے بارے میں بھی قیمتی معلومات موجود ہیں جبکہ وقت معلوم کرنے کے لیے قدیم زمانے کے ذرائع کا بھی تعارف ہے۔
- Advertisement -
وزارت کا کہنا ہے کہ عجائب گھر میں فلکی علوم کے متعلق اہم معلومات، مسلمان فلکی ماہرین کا تعارف اور کلاک ٹاور کی تیاری میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات بھی موجود ہیں۔