جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے یومِ جمہوریہ پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہر سال کی طرح اس برس بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے یوم جمہوریہ کی مناست سے گرؤانڈ میں بھارتی پرچم اٹھائے ایک ماضی کی تصویر جاری کی۔

- Advertisement -

انہوں نے تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا کہ‘ اپنی قوم کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔‘

واضح رہے کہ رہے کہ آج بھارت میں نام نہاد یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے، صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا۔

اس سے قبل شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی تصدیق کے بعد پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر منظرعام پر آگیا تھا۔

انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے محبت کے بارے میں بات کی گئی تھی۔

میزبان نے اکتوبر 2022 میں ثانیہ مرزا کے ساتھ زندگی اور ان کی شادی کے بعد آنے والے مشکل حالات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ جب آپ محبت میں ہوتے ہیں تو آپ سیدھا نہیں سوچ رہے ہوتے، آپ سوچتے ہیں کہ ہم محبت میں ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہمارے اور خاندانوں کے لیے ایسا ہی تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں