شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حارث وحید نے انڈسٹری میں دوست نہ بنانے کی وجہ بیان کردی۔
نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں گزشتہ دنوں اداکار حارث وحید نے شرکت کی اور بتایا کہ انڈسٹری میں کسی سے دوستی نہیں ہے کیونکہ 12 گھنٹے کام کرنے کے بعد اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ کسی سے دوستی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹے کے بعد میری بھی کچھ زندگی ہونی چاہیے، ناپا کے زمانے سے میرے ساتھ کے دوست ہیں ان سے گپ شپ چلتی رہتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ حال ہی میں پاکستانی برانڈ کے کپڑے پہننا شروع کیے ہیں اس سے پہلے گھر والے میری شاپنگ کرتے تھے ایک سال ہوا ہے کہ اپنے لیے شاپنگ کرنی شروع کی۔
حارث وحید نے بتایا کہ کالج کے زمانے میں ایک لڑکی سے پیار کیا تھا۔
View this post on Instagram
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ میں ہمیشہ غصے میں رہتا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے میرا فیس کچھ اس طرح کا ہے شاید لوگوں کو اس لیے ایسا لگتا ہو۔
واضح رہے کہ حارث وحید ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں منفی کردار نبھا رہے ہیں۔
جان جہاں کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ خان، حمزہ علی عباسی شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں مریم نفیس، رضا تالش، مریم نفیس، سویرا ندیم، نوال سعید شامل ہیں۔
View this post on Instagram
جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔