پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

شادی کے ایام میں ناراض رشتہ داروں کو کیسے منائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شادیوں میں اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ فلاں رشتہ دار ناراض ہے اس کو منانا لازمی ہے ورنہ اس قریبی رشتہ دار کی عدم موجودگی سے خوشی کی تقریب میں اداسی اور سُونے پن کا احساس ہوتا ہے۔

ہونا بھی چاہیے کیونکہ تقریبات کی رونق اپنوں کی شرکت سے ہی مشروط ہے لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر رشتہ داروں کا ناراض ہونا کوئی مناسب بات نہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو خاص شادی کے دنوں میں یہ موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی بدمزگی کی بات کرکے اس تقریب کا مزہ کرکرا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میزبان کو اس مسئلے کے حل کیلئے کرنا یہ چاہیے کہ رشتہ داروں میں ایسے لوگ جن سے اس قسم کی امید ہو ان کے گھر جاکر بہت عزت اور احترام کے ساتھ کارڈ دیں اور کہیں کہ پہلا گھر اور پہلا کارڈ آپ ہی کیلئے ہے۔

اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ بیٹے کی شادی کے کارڈ میں اور میری بہنیں مل کر سب رشتہ داروں کے گھر گئی تھیں یہ بات مجھے ذاتی طور پر خود بھی پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ایسا لگے کہ کسی رشتہ دار کی ناراضی کا خدشہ ہے تو آپ اسے یہ موقع ہی نہ دیں کہ وہ کوئی ایسی بات کرسکے کیونکہ خوشی آپ کے گھر کی ہے اس لیے آپ نے ہی اسے کامیاب بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں