حیدر آباد: سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کےدوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جامشورو سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد نے عام انتخابات کےدوران تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا ، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جامشورو سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
دہشت گرد کے قبضے سے چھ سوکلو سے زائد بارودی مواد ،ڈیٹونیٹراوربال بیرنگ برآمد کیے گئے جبکہ ریاست مخالف پمفلٹ اور بینر بھی برآمد ہوئے۔
- Advertisement -
دہشت گرد جامشورو کی جامعات میں طلباکی ریاست مخالف ذہن سازی پر کام کر رہا تھا جبکہ گرفتاردہشت گرد نے الیکشن کےروزتخریب کاری کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گرفتاردہشت گرد سے تفتیش جاری ہے ، جس میں اہم انکشافات متوقع ہے۔