لاہور:این اے 117 سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر اور آزاد امیدوار میاں عظیم، عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 117 سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار جواد گجر اور آزاد امیدوار میاں عظیم یاسین استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
آئی پی پی کے ترجمان نے کہا کہ این اے 117 سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بھائیوں نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، ملک زمان نصیب کی قیادت میں شاہد گجر، ملک عثمان، میاں ارشد اور عدیل گجر آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ سابق چیئرمین رانا مظفر و سرفراز احمد خان اور وائس چیئرمین ماجد بٹ و ملک محمد شفیق بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق این اے 117 سے سابق کونسلرز میاں ندیم، میاں ذیشان تیمور خان، آصف چشتی نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے117 سے بھرپور پذیرائی پر شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے، شاہدرہ اور گردونواح کے علاقوں کے تقاضے ہر حال میں پورے کریں گے۔