منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

حیدرآباد ٹیسٹ: انگلینڈ نے گھر میں گھس کر بھارت کا شکار کرلیا!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو ہزیمت سے دوچار کرتے ہوئے میزبان سائیڈ اور ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش سائیڈ نے بھرپور کرکٹنگ سینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کے شیر بھارت کو اسی کے گھر میں ڈھیر کردیا اور پہلے ٹیسٹ میں 28 رنز کی یادگار فتح کو گلے لگایا۔ اولی پاپ کے 196 رنز دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ثابت ہوئے۔

ایک مرحلے پر190 رنز کے خسارے سے دوچار ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو حیران کن طور پر چوتھے ہی دن شکست سے دوچار کردیا۔ ٹم ہارٹلے کے آگے بھارتی بے بس ہوگئے، لیفٹ آرم اسپنر نے 62 رنز دے کر 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔

- Advertisement -

بھارتی بیٹنگ سائیڈ اپنے گراؤنڈ پر 231 رنز کا معمولی ہدف بھی حاصل نہ کرسکی اور محض 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان روہت شرما 39 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ان کے علاوہ کوئی بیٹر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں اولی پاپ کے شاندار 196 رنز کی مدد سے 420 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ اوپنر بین ڈکٹ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے 4 جبکہ ایشون نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

حیدرآباد ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان بین اسٹوکس 70 اور جونی بیئر اسٹو 37 رنز بنا کر نمایا رہے تھے جبکہ ایشون اور جڈیجا نے 3،3 وکٹوں کا بٹوارا کیا تھا۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 436 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی، تاہم دوسری اننگز میں بیٹرز کے فیل ہونے کی بدولت بھارت انگلینڈ کے خلاف شکست سے نہ بچ سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں