اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف گنگولی کی ’رعونت بھری‘ پیشن گوئی غلط ثابت ہوگئی!

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی کی پیشن گوئی غلط ثابت ہوگئی، انھوں نے پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کے خلاف بڑی بڑھک ماری تھی۔

انگلش ٹیم نے گھر میں گھس کر بھارتی ٹیم کا شکار کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر، ان کی موجودہ ٹیم اور شائقین سب کو ہی حیران کردیا ہے۔ ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ساروو گنگولی کی انگلش ٹیم کے خلاف کی گئی پیش گوئی بھی زیر بحث آرہی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت سیریز جیت جائے گا، صرف دیکھنا یہ ہے کہ میزبان سائیڈ یہ سیریز 0-4 سے جیتے گا یا 0-5 سے اپنے نام کرے گا۔ یہاں ہر ٹیسٹ فیصلہ کن ہو گا۔

- Advertisement -

انگلش ٹیم کی جیت سے قبل ان کا اپنی آرا میں کہنا تھا کہ انگلینڈ یہ ٹیسٹ میچ جیت سکتا تھا اگر وہ اچھی بلے بازی کرتا۔ کوئی بھی بھارت کے خلاف 230 یا 240 بنا کر نہیں جیت سکتا۔

گنگولی نے کہا کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم 350 یا 400 رنز بنا لیتی تو پھر ہو بھارت کو ہرا سکتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے، انگلینڈ کے لیے یہ ایک مشکل سیریز ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ انگلینڈ کے لیے ایک مشکل سیریز ثابت ہوگی۔ اس وقت آسٹریلیا کے علاوہ کوئی بھی ٹیم ایسی نہیں جو بھارتی سرزمین پر اپنا اثر چھوڑ سکے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کافی سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں میزبان کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

انگلش بیٹر اولی پوپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 278 گیندوں پر 196 رنز بنا کر انگلینڈ کے لیے یادگار کاکردکھائی اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 420 پر بنائے تھے اور بھارتی ٹیم کو 231 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پوری ٹیم 202 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں