پاکستان شوبز انڈسٹری میں کافی کم عرصے میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ مریم نور نے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے کئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ مریم نے سرخ رنگ کا کامدار لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر اسماعیل بٹ نے سفید شلوار قمیض پر سیاہ شال اوڑھی ہوئی ہے۔
معروف اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شریک سفر کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی زندگی میں آنے والے شخص کے لیے شکر گزار ہوں‘۔
مریم نور نے چند گھنٹے قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے کئی ہزار مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح ہے کہ اداکارہ مریم نور اور اسماعیل بٹ گزشتہ برس نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
مریم نور نے شوہر کے ہمراہ پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی تھی جہاں انھوں نے میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اسماعیل بٹ نے بتایا تھا کہ ’2017 میں مریم سے ملاقات ہوئی تھی میں فلائٹ انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہا تھا وہاں اہلیہ جوائے رائڈ کے لیے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔