پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست بعد بھارت کو بڑے دھچکے

اشتہار

حیرت انگیز

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کو بڑے دھچکے لگ گئے۔ زخمی جدیجا اور کے ایل راہول انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کو بالر رویندرا جدیجا اور اہم بلے باز کے ایل کے ساتھ دو بڑے دھچکے لگے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے پیر کو کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم کے اگلے مقابلے کے لیے چوٹ کی وجہ سے راہول باہر ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل ویرات کوہلی ابتدائی دو میچوں سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

روہت شرما کی ہندوستانی ٹیم ابتدائی تین دن تک میچ پر حاوی رہنے کے بعد اتوار کو حیدر آباد میں پہلے ٹیسٹ میں 28 رنز سے ہار گئی تھی۔

ہندوستان جمعہ سے وشاکھاپٹنم میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ سے کھیلنا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بیان میں کہا کہ سرفراز خان، سوربھ کمار اور واشنگٹن سندر کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل کے دوران جدیجا کو ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگی تھی جب کہ راہول نے درد کی شکایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں