شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زباب رانا نے معنی خیز ویڈیو پیغام شیئرکردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹھے کتاب پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
زباب رانا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ یہ ماننا شروع کردیتے ہیں کہ کائنات آپ کے حق میں کام کررہی ہے، یاد رکھٰں کائنات آپ کو صرف وہی دیتی ہے جو آپ کے خیال میں آپ حاصل کرنے کے لائق ہیں۔‘
ویڈیو کلپ میں انہیں سیل فون اور گلدستہ پکڑے اور اس کی خوشبو سونگھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
ایک انٹرویو میں شادی کے لیے آئیڈیل شخص کے بارے میں سوال پر زباب رانا نے کہا کہ اس سوال سے میں تھک گئی ہوں، صرف اتنا کافی ہے کہ وہ صرف اچھا انسان ہو۔
اداکارہ زباب رانا کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں تو وہ شخص مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ میں کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، اور میری خواہش ہے کہ میں نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کروں۔
زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔