ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادل ضرور چھائے رہیں گے مگربارش کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مغربی سسٹم کے تحت شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی بارش ہوئی۔

گڈاپ ، بحریہ ٹاؤن، ایم نائن موٹروے، نور آبادی، کاٹھور، سپرہائی وے، ملیر، سرجانی میں برکھارت ہوئی، گڈاپ میں سترہ اوربحریہ ٹاؤن میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا مگربارش کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ خشک ہوائیں شمال مشرق 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2.5 کلومیٹر تھی، ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآج سوات،دیر،چترال،کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں