سعودیہ عرب کی حکومت نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو تمغے سےنوازنے کی منظوری دیدی۔
ان شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اعضا کا عطیہ کرنے والوں کو تمغے کے علاوہ شاہ سلمان کی طرف سے اسناد بھی دی جائیں گی۔
ضرورت مند مریضوں کو اعضا اور خون عطیہ کرنے کی مہم سعودی عرب میں اکثر چلائی جاتی ہے اور لوگوں کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- Advertisement -
سعودی عرب کے تمام شہروں میں یہ مہم بیک وقت شروع ہوتی ہے تاکہ ضرورت مند مریضوں کے لیے اعضا اور خون جمع ہوسکے۔
خیال رہے کہ سعودی شہری ہوں یا مملکت میں مقیم غیر ملکی افراد، جو بھی 10 مرتبہ خون یا اعضا کا عطیہ کرتے ہیں انھیں خدمات کے اعتراف میں تمغہ اور شکریے کی سند سے نوازا جاتا ہے۔