جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یکطرفہ محبت خود کو اذیت دینے کے مترادف ہے، طوبیٰ انور

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ یکطرفہ محبت خود کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور یکطرفہ محبت، شوبز کیریئر سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یکطرفہ محبت کرنا خود کو اذیت دینا ہے،  نہیں کرنی چاہیے اگر ہو تو آپ اپنا دھیان بانٹ لیتے ہیں۔

- Advertisement -

طوبیٰ انور نے کہا کہ زندگی میں بہت غم ہیں ایک اور تھوڑی پالنا ہے اگر پیار کرنا ہے تو بھرپور کریں ورنہ نہ کریں۔۔

اداکارہ نے بتایا کہ نویں جماعت میں تھی جب سے لکھ رہی ہیں، اداکاری کرنے سے پہلے پروڈکشن کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ جب اداکاری کے لیے آڈیشن دیا تو بہت ہی برا ہوا تھا لیکن آٹھ ماہ بعد کال آئی اور مجھے سلیکٹ کرلیا گیا پھر میں نے پہلا ڈرامہ بھراس کیا جس کا اچھا رسپانس ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈرامہ سیریل بے بی باجی ہٹ ہوگیا جس میں مداحوں کی جانب سے اداکاری کو پسند کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں