اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مری میں سیاحوں کا داخلہ بند، انتطامیہ الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملکہ کوہسار مری شدید برفباری کے دوران سیاحوں سے مکمل طور پر بھر گیا، انتظامیہ نے مزید سیاحوں کا داخلہ بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے اسلام آباد انتظامیہ نے 17میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ مری میں پہلے سے ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، مذکورہ فیصلہ مری انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 سیاحوں کا داخلہ

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مری میں رش کم ہونے پرسیاحوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ مضافاتی علاقوں کے رہائشی قومی شناختی کارڈ دکھا کر مری میں داخل ہوسکیں گے۔

عرفان میمن نے مزید کہا کہ 17میل کے مقام پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران احکامات کی تعمیل کرانے کیلئے موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات شروع ہونے والی برفباری بدھ کوبھی وقفے وقفے سے جاری رہی۔

بدھ کی رات تک مری میں 7 انچ سے زائد برف پڑ چکی تھی جبکہ گلیات کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے، برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں