جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’الیکشن 8 فروری کو وقت پر ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات وقت پر ہوں گے سیکیورٹی چیلنجز موجود ہیں تاہم الیکشن کمیشن تیار ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کےپی اور بلوچستان میں بگڑتی امن کی صورتحال، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سیاسی جلسوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کااظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات اپنے وقت پر 8 فروری کو ہی ہوں گے اور انتخابات میں رخنہ ڈالنے، امن خراب کرنے والوں سےسختی سےنمٹا جائے گا ج ب کہ کسی سےکوئی نرمی نہیں برتی جائےگی۔

- Advertisement -

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے والے واقعات کے باوجود الیکشن کاعمل نہیں رکےگا الیکشن وقت پر ہوں گےکسی کو وہم یاغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردی انتخابی عمل کی سب سےبڑی دشمن ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کےپرامن انعقادکیلئےضروری انتظامات کیےجائیں گے، سیاسی جماعتوں، ووٹرز کو بلاخوف انتخابی مہم کیلئےمحفوظ ماحول دیا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکام نے امن کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکام بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حکام نے بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔ حکام نےیقین دلایا سیاسی یا غیرسیاسی قوت کو الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، الیکشن میں رخنہ ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

حکام کےپی نے بتایا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ فاٹا کے انضمام کے بعد انتخابات ہو رہے ہیں جس کے لیے انتظامی سطح پر تیاریاں مکمل ہیں اور اداروں کو تمام وسائل فراہم کردیئے۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتخابات کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون اور وسائل دیئےجائیں گے کسی سطح پرکسی قسم کی کوئی کوتاہی یاغفلت نہیں برتی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں