کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 6 فروری سے فری آئی ٹی کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا اور کہا ایک سال کا یہ کورس ملک اور معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طلباء سے کیا وعدہ پورا کردیا اور گورنر ہاؤس میں قائم منی آئی ٹی یونیورسٹی میں پچاس ہزار بچوں کی فری آئی ٹی کلاسزچھ فروری سے شروع کرنے کی خوشخبری سنا ڈالی۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورسسز ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔
فری آئی ٹی کلاسسز کے لیے چوبیس ہزار اسکوائر فٹ پر آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی گئی جبکہ اس میں تین سو سے زائد کمپیوٹر لیب، واش رومز ، کیفے ٹیریا سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی، جہاں پچاس ہزار طلبا سمیت چار لاکھ طالب علم ان لائن تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔
دوسری جانب شہر میں قیام امن اور الیکشن میں سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز اور نگراں وزیر داخلہ سے ملاقات بھی کی اور کہا الیکشن میں قیام امن اور شرپسند عناصر کے لیے مربوط ھکمت عملی بنا لی ہے۔