پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

جوتوں کی وجہ سے شادی میں‌ عدم شرکت، شہری نے دکاندار کو نوٹس بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پھٹے ہوئے جوتوں کی وجہ سے شادی میں شرکت نہ کرنے پر ایک شخص نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں پیش آیا جہاں گیانیندر بھان ترپاٹھی نامی شہری نے چند روز قبل ایک دکان سے جوتا خریدا جو صرف ایک ہفتے میں ہی پھٹ گیا۔

ترپاٹھی نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنی تھی لیکن جوتا پھٹنے کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرپایا اسی وجہ سے دکاندار کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

نوٹس میں ترپاٹھی نے کہا کہ جوتا پھٹنے کی وجہ سے پیسے کا نقصان ہوا جبکہ شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر متاثر ہوا اسی لیے جوتے اور علاج پر خرچ ہونے والے پیسوں کا دکاندار سے مطالبہ کیا۔

ترپاٹھی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال 21 نومبر کو حسین کی دکان سے جوتے خریدے تھے جنہوں نے انہیں یقین دلایا تھا کہ جوتے ایک مشہور برانڈ کے ہیں اور چھ ماہ کی وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں۔ تاہم، جوتے ایک ہفتہ بھی نہیں چل پائے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنے بہنوئی کی شادی میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔

دکاندار نے گیانیندر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ پر اس چیز کا دباؤ ڈال رہا ہے جس کا  میں ذمہ دار نہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں