جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کے ساتھ 4 فلمیں ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ماضی کی مقبول ترین بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انڈسٹری کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے ساتھ 4 فلمیں کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن اس وقت ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’کرما کالنگ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا۔

روینہ ٹنڈن نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ 4 فلمیں کرنے سے انکار کیا تھا جو مختلف مسائل کی وجہ سے ریلیز نہ ہو سکیں۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ کے مطابق پہلی فلم ہدایت کار کے انتقال کے باعث نہیں ہو سکی تھی جبکہ دوسری فلم اس لیے نہ بن سکی کیونکہ اس میں انہیں اچھا لباس نہیں دیا گیا تھا۔

انٹرویو میں تیسری اور چوتھی فلم کی تفصیلات بتائے بغیر انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھا کہ ہم نے ایک ساتھ فلم ’زمانہ دیوانہ‘ کی تھی لیکن یہ بھی التوا کا شکار رہی تھی۔

روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ فلم ’ڈر‘ کیلیے بھی مجھے پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کیا۔ انٹرویو میں انہوں نے شاہ رخ خان کو حقیقی طور پر پُرجوش اور خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ویب سیریز ’کرما کالنگ‘ کو آج سے دس سال قبل مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شو دس سال قبل طے کیا گیا تھا، فلمساز میرے دفتر آئے تھے جہاں ہم نے تبادلہ خیال کیا تھا۔

روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ اُس وقت میرا بیٹا رنبیر صرف تین سے چار ماہ کا تھا اس لیکن پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

’کرما کالنگ‘ 26 جنوری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں