بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

’شہرام‘ کی جان بچانے پر سب تعریفیں کررہے ہیں، مریم نفیس

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ’جان جہاں‘ میں شہرام کی جان بچانے پر سب تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں مریم نفیس، نوال سعید، سویرا ندیم، عماد عرفانی، حارث وحید، آصف رضا میر، رضا تالش ودیگر شامل ہیں۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ مریم نفیس، شہرام کی جان بچالیتی ہیں اور وہ دودھ کا گلاس پھینک دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان بچ جاتی ہے۔

مداحوں کی مریم نفیس کا یہ سین پسند آگیا اور اداکارہ کے مطابق ان کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

مریم نے بتایا کہ ڈرامے میں انہیں پہلے تیمور کی بہن کا کردار نبھایا تھا لیکن بعد میں کہا گیا کہ کردار بہت زیادہ ہوگئے ہیں اس لیے مجھے پھر زینب کا کردار ملا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کاسٹنگ بہت زیردست ہے سب ہی اداکاری شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پرتعیش ہوٹل میں کچھ افراد کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا، جس کے بعد وہ باراتیوں سمیت سوات چلے گئے، جہاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات ہوئیں اور دو دن بعد واپس آگئے۔

مریم نفیس نے بتایا کہ ان کے شوہر یورپی ملک یونان میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے سوات کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حق مہر میں 2200 روپے لیے۔

مریم نفیس کا کا کہنا تھا کہ وہ حق مہر لینا ہی نہیں چاہتی تھیں جب کہ شوہر نے انہیں کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز مانگنی ہے مانگو لیکن پھر انہوں نے شریعت کے حساب سے صرف 2200 روپے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نکاح نامہ پڑھا، جس میں انہیں خلع کا حق دیا گیا ہے اور وہ یہ پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں، جس پر بعض افراد نے سمجھا کہ شاید ان کی زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں