ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

آئی سی سی بھی عبید شاہ کا معترف، پاکستانی پیسر کو ’گیم چینجر‘ قرار دیدیا!

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی انڈر19 سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے عبید شاہ کو آئی سی سی نے گیم چینجر قرار دیدیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر پاکستانی انڈر19 پیسر عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں عبید بنگلہ دیشی بیٹرز کو اپنی مہلک گیند پر آؤٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

کرکٹ کی عالمی باڈی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’عبید شاہ ایک بار پھر سے پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)


پاکستانی انڈر 19 فاسٹ بولر عبید شاہ کی آئی سی سی ایونٹ میں تباہ کن پرفارمنس جاری ہے، انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی محض 44 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیتے ہوئے آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو 5 رنز مات دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 155 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔

اس سے قبل پاکستان انڈر19 ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.4 اوورز میں 155 رنز اسکور کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں