اشتہار

کراچی کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا: میئر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ میرا سارا عملہ، واٹر بورڈ کا ہو یا کے ایم سی کا ہو اس وقت گراؤنڈ پر موجود ہے، شہر کی تمام میجر شاہراؤں سے ہم نے پانی نکال لیا۔

انہوں نے رات گئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نرسری کے مقام پر اس لئے کھڑا ہوں، جب بارش ہوئی تھی نرسری کے مقام کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی گئی، آپ نے دیکھا نالوں نے پرفارم کیا، عملہ نے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس مقامات پر پانی کا پرابلم تھا جس سے ٹریفک کے مسائل ہوئے، یہ روڈ اب بالکل کلیئر ہو چکے ہیں میں نے خود ان تمام جگہوں کا دورہ کیا، ٹریفک اس وقت روا ں دواں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کام کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے باتیں کرنے کی نہیں، ہم  نے ذمہ داری کو نبھانے کی حد الامکان کوشش کی، جو بھی وسائل تھے وہ عوام کی خدمت اور مسائل کو حل کرنے کیلئے خرچ کئے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر ٹریفک کے مسائل تھے، ٹریفک پولیس کے فرائض پر سوالات کھڑے ہوتے ہیں، میں نے آئی جی صاحب سے بات کی، وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی بات کرونگا، ٹریفک پولیس کا عملہ مجھے گراؤنڈ پر کام کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کا پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے جبکہ شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں