بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کراچی کنگز نے نئی کٹ متعارف کروا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز  نے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے نئی کٹ متعارف کرا دی۔

جوں جوں پی ایس ایل کی تاریخ قریب آرہی ہے کھلاڑیوں سمیت شائقین میں دلچسپی اور جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے جب کہ فرنچائز کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

کراچی کنگز نے کپتان شان مسعود کی جرسی کی تصویر شیئر کر دی ہے۔ کنگز کی جرسی کا رنگ سیزن 9 میں بھی نیلا اور سُرخ رکھا گیا ہے۔

اپنی مقبول فرنچائز کی نئی کٹ کو مداحوں سے خوب پسند کیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین جرسی کی تعریف کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز کی ریکارڈ موبائل فونز فروخت کرنے والی کمپنی ویگو ٹیل اسپانسر بن گئی ہے۔

ویگو ٹیل کراچی کنگز کے آفیشل پلاٹینیم موبائل فون پارٹنر بنے ہیں۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ویگو ٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید گابا نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پر کراچی کنگز کی سیزن نائن کی جرسی انہیں پیش کی گئی۔

شراکت داری کے بعد ویگو ٹیل کا لوگو کراچی کنگز کی میچ جرسی پر آویزاں ہوگا۔

علاوہ ازیں کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے ویگو ٹیل کا جدید فیچر پر مبنی اسمارٹ فون نوٹ ٹوئنٹی فور بھی لانچ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں