12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات سے پھر منع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو ایف بی آر اصلاحات سے ایک بار پھر منع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات سے منع کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے سیکریٹری کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ ایف بی آر میں اصلاحات کا معاملہ آنے والی منتخب حکومت پر چھوڑ دیں۔

- Advertisement -

نگراں حکومت کا کام روزمرہ کے ضروری معاملات کو نمٹانا ہوتا ہے۔ نگراں حکومت کو عوامی دلچسپی کے ضروری معاملات چلانے ہونے ہوتے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بڑی پالیسیوں والے فیصلے نگراں حکومت کو ہنگامی طور پر نہیں کرنے چاہیئں۔ ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیئں کہ منتخب حکومت پر اثرانداز ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں