وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید فضائی حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے این بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف اضافی فضائی حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ واضح پیغام بھیجنے کے لیے اضافی حملے اور اضافی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ جب ہماری افواج پر حملہ کیا جائے گا تو امریکہ جواب دے گا۔
اس کے علاوہ، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے خلاف جمعہ کی رات کے امریکی حملے صرف کارروائی کا "پہلا دور” تھا اور اس کے بعد مزید کچھ ہوگا۔
امریکہ نے گذشتہ ہفتے اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں عراق اور شام میں ایران سے منسلک 85 مبینہ اہداف پر بمباری کی ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے فضائی حملوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جس سے مسلح گروپ کی صلاحیتوں کو مزید نقصان پہنچا۔