اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کینیڈا کی بھی اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا، فرانس اور یورپ کے بعد کینیڈا نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں پر پابندی لگانے کی تیاری کر لی۔

سی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ کچھ آباد کاروں پر "پابندیاں لگائی جائیں گی۔

جولی نے یوکرین سے بات کرتے ہوئے CBC کو بتایا اس حوالے سے کام اوٹاوا میں ہو رہا ہے اور میں جلد ہی ایک اعلان کرنے کا منتظر ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آبادکاروں پر پابندی کے حوالے سے ہم فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ ریمارکس کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے کہنے کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں "انتہا پسند” آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

جمعرات کو امریکہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی برادریوں پر حملہ کرنے کے الزام میں چار آباد کاروں پر پابندی عائد کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں