جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارت کا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین اخبار سے گفتگو میں کینیڈا میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے شواہد دینے تک کینیڈین تفتیش کاروں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں متعلقہ اور مخصوص شواہد کی ضرورت ہے، شواہد ملنے پر ہی ہم کینیڈین حکام کی مدد کرسکتے ہیں، جب تک شواہد نہ دیکھ لیں ہمارے لیے کینیڈین حکام کی مدد کرنا ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو گذشتہ برس کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ پردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے رام مندر پر مودی کی سیاست کا ایک بار پھرسے پوسٹ مارٹم کردیا، 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں صدیوں پرانی بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندرکا افتتاح کیا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رام مندرکی افتتاحی تقریب کومودی کی الیکشن کیمپین کے طور پر استعمال کیا گیا، رام مندر کی تعمیر وافتتاح کسی مذہبی تقریب سے زیادہ مودی کی الیکشن مہم لگ رہی تھی۔

ویڈیو رپورٹ: لداخ کے عوام کیا چاہتے ہیں؟

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران ہندوستانی میڈیا پر مودی کا ”ون مین شو“ چلایا گیا، رام مندر میں ایک گروپ ایسا تھا جس کا کام مودی کو بھی اتنی ہی اہمیت اور کووریج دینا تھا جتنی رام کو دی جارہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں