لاہور : نو مئی کو گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات میں یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو پولیس گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں یاسمین راشد ، محمود الرشید،اعجاز چوہدری و دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ شہادت کیلئے طلب کرتے ہوئے مقدمے کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ سرورروڈ میں یاسمین راشد ، محمود الرشید،اعجاز چوہدری و دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہے۔