آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن میں این اے 128 لاہور کا حلقہ بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ حلقے سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ پہلی بار قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہیں کہ اس حلقے میں محمد عون چوہدری کو مسلم لیگ نواز کی حمایت حاصل ہے کیونکہ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے اس نشست پر ایڈجسنمٹ کی ہے۔
این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون چوہدری کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے کیونکہ اس حلقے میں عون چوہدری کو مسلم لیگ نواز کی حمایت حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے اس نشست پر ایڈجسنمٹ کی ہے۔
این اے 128 لاہور کے امیدواروں کی فہرست
![](data:image/svg+xml,%3Csvg%20xmlns='http://www.w3.org/2000/svg'%20viewBox='0%200%20555%20309'%3E%3C/svg%3E)
تجزیہ نگاروں کے مطابق این اے 128 پی ٹی آئی کا سب سے مضبوط حلقہ سجمھا جاتا ہے کیونکہ اس حلقے میں 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی گرفت کمزور ہوئی تھی، تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود اس حلقے سے 2013 اور 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں
این اے 128 میں عون چودھری اور سلمان اکرم راجہ کے علاوہ جماعت اسلامی کے سنئیر رہنما لیاقت بلوچ، متحدہ قومی موومنٹ کے آغا محمد علی خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل غلام محی الدین شامل ہیں۔
ماضی میں اس حلقے کو این اے 123 کے نام سے جانا جاتا تھا، اس حلقے میں باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، چائنہ سکیم، محمود بوٹی، یو ای ٹی ، مجاہدآباد، گنج مغلپورہ، درس بڑے میاں، پاکستان منٹ، سنگھ پورہ ، جمیلہ آباد، ریلوے پاور ہاﺅس، باجا لائن، نشاط پارک شامل ہیں۔
این اے 128 لاہور میں ووٹرز کی تعداد 678006 ہیں، جن میں مرد ووٹرز 347900 جبکہ خواتین ووٹرز 330106 شامل ہیں۔