12.1 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے اسلام آباد میں ملک کے پہلے ای روزگار مرکز کا افتتاح کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پہلے ای روزگار مرکز کے افتتاح کے بعد ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ اس مرکز میں تمام سہولیات سے آراستہ 100 ورک اسٹیشنز ہیں۔

نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، یو پی ایس، ٹریننگ سینٹر اور اسٹارٹ اپس کیلئے آفس رومز موجود ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق ملک بھر میں 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوسکے گا۔

نگراں وزیر نے کہا کہ ای روزگار مراکز کے قیام کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ وعدے کے مطابق دیگر شہروں میں بھی مراکز تکمیل کے قریب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں